سندھ کے علاقے رانی پور میں بس حادثے میں 11 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوگئے۔
لعل شہباز قلندر کے عرس پر پنجاب سے سیہون جانے والی زائرین کی بس رانی پور کے قریب گڈیجی کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی۔
حادثے میں 11 افراد جاں بحق، جبکہ 36 سے زائد خواتین، مرد اور بچے زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس، رینجرز اور ریسکیو کے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
حادثے کی اطلاع پر کمشنر سکھر کے احکامات پر ضلع بھر کی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
تمام زخمی، گمس اور سول اسپتال خیرپور میں زیر علاج ہیں۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔