By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترینبلدیہسرخیاں

مرتضی ٰوہاب کی ایک اورکرچی دشمنی، کے ایم یو ملازمین کے ٹیکس کی رقم ایف بی آر میں جمع نہیں کرائی، اساتذہ و ملازمین کو ایف بی آرکانوٹس
مرتضیٰ وہاب نے کے ایم یو کی ماہانہ گرانٹ جانب بوجھ کر روکی ہوئی ہے جس سے معاملات ابتر ہو رہے ہیں، یونیورسٹی ذرائع

kp-Admin25
آخری بار اپ ڈیٹ: فروری 15, 2025 12:54 شام
مصنف
kp-Admin25
5 مہینے پہلے
Share
4 منٹ پڑھیں
Murtaza
SHARE

رپورٹ  مسعود انور

بلدیہ کراچی کے زیر انتظام واحد یونیورسٹی کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی ( کے ایم یو) نے اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہوں سے ماہانہ کٹوتیوں کے باوجود محکمہ انکم ٹیکس میں ملازمین کا ٹیکس ہی  جمع نہیں کروایا جس کے باعث محکمہ انکم ٹیکس نے تمام ملازمین کو فوری طور پر ٹیکس جمع کروانے اور نہ جمع کروانے کی صورت میں سنگین نتائج کے نوٹس جاری کردیے ۔

محکمہ انکم ٹیکس کے نوٹس کے باعث کے ایم یو  ملازمین میں شدید بے چینی   پھیل گئی ہے کہ وہ لاکھوں روپے یکمشت کیسے ایک دو دن میں جمع کروائیں ۔ دوسری طرف  یہ بھی جواب دینے والا کوئی نہیں ہے کہ ان کی تنخواہ سے ٹیکس کی جو کٹوتی ہوئی تھی ، اس کا کیا ہوگا ۔

واضح رہے کہ  کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی جس کا سابقہ نام کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج تھا ، بلدیہ کراچی کے زیر انتظام ہے ۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب یونیورسٹی بننے کے بعد اب اس کے پرو وائس چانسلر کے عہدے پر فائز ہیں ۔ یہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ بلدیہ کراچی نے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کے باوجود اُس رقم کو محکمہ انکم ٹیکس میں جمع کروانے کے بجائے کہیں اور خرچ کرلیا ۔

کے ایم یو یونیورسٹی کے ذرائع کا کہنا  ہے مرتضیٰ وہاب نے کے فنڈز جان بوجھ کر روکے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے یونیورسٹی کی انتظامیہ روز مرہ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے اس طرح کی رقوم استعمال کرنے پر مجبور ہے ۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب  کراچی  دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کے ایم یو کو اس کی ماہانہ گرانٹ ہی جاری نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے معاملات اتنی ابتری تک پہنچے ہیں ۔

 یونیورسٹی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت یونیورسٹی پر پنشن فنڈز، ٹیکس اور دیگر واجبات کی مد میں پچاس کروڑ سے زاید کی رقم ہوچکی ہے ۔ جس کے لیے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کی انتظامیہ نے میئر کراچی اور وزیر اعلیٰ سندھ دونوں سے 50 کروڑ روپے کے فوری  بیل آؤٹ پیکیج کی درخواست کی ہے مگر اس  درخواست کو میئر کراچی  مرتضیٰ وہاب نے سرد خانے کی نذر کیا ہوا ہے ۔

کراچی پیپرز کے اس سوال کے جواب میں کہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور دیگر ملازمین ایف بی آر کے نوٹس کے جواب میں کیا کریں جنہیں فوری طور پر ٹیکس کی رقم جمع کروانے اور نہ جمع کروانے کی صورت میں انہیں ڈیفالٹر قرار دے کر تادیبی کارروائی کی وارننگ جاری کی گئی ہے ، یونیورسٹی انتظامیہ نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب دوبارہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے بیل آؤٹ پیکیج کی درخواست کریں گے ۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ ان کے ہاتھ میں درخواست کرنے کے علاوہ کچھ اور نہیں ہے ۔  دوسری جانب ملازمین انتہائی پریشان ہیں کہ وہ کیسے دوبارہ سے یکمشت اتنی بھاری رقم ایف بی آر میں جمع کروائیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون 29 ٹرمپ : امریکیوں پر خود کش حملہ آور
اگلا مضمون 16 dead dozens injured in two separate accidents involving pilgrims buses pakobserver 664941 3 بس حادثے میں 11 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 13 Articles

رائے

winter vacation in Sindh

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی…

7 مہینے پہلے

پنجاب: محکمہ داخلہ کے زیر نگرانی اداروں سے کروڑوں روپے کا اسلحہ اور بارود غائب ہونے کا انکشاف

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی…

2 مہینے پہلے

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے آندھی اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبر…

2 مہینے پہلے

کویت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ پابندی 19 سال بعد ختم کر دی

فوکل پرسن وزارتِ اوورسیز پاکستانیز، مصطفیٰ…

2 مہینے پہلے

سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے اکاونٹس منجمد، عدالت کا فریقین سے جواب طلب

سابق صدر پاکستان، عارف علوی اور…

2 مہینے پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?