ریلوے انتظامیہ نے کراچی سے لاہور کے لیے شاہ حسین ایکسپریس 25 فروری سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شاہ حسین ایکسپریس بحالی کے بعد کراچی کینٹ سے رات 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو کر حیدرآباد، روہڑی، بہاولپور، لودھراں، خانیوال، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2 بجکر 15 منٹ پر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔
مذکورہ ٹرین لاہور سے مسافروں کو لے کر رات 7 بجے روانہ ہوکر 2 بجکر پانچ منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔
ٹرین 10 اکانومی کلاس کوچز، 2 اے سی بزنس، 2 اے سی اسٹینڈرڈ، ایک پاور پلانٹ اور ایک برین وین پر مشتمل ہوگی۔