افغانستان کے صوبہ بامیان میں ایران کے تعاون سے 120 بستروں پر مشتمل خمینی ہسپتال کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔ اسپتال کی تعمیر پر 42 ملین ڈالر لاگت آئی۔
افغان حکام کے مطابق اسپتال بہت جلد بامیان اور پڑوسی صوبوں کے لوگوں کو جدید طبی خدمات کی فراہمی کے لیے کھول دیا جائے گا ۔
حکام کا کہنا ہے کہ 120 بستروں پر مشتمل خمینی نجی اسپتال دل ، گردوں ،معدے، آنکھوں کے امراض، جنرل اوپی۔ڈی، شعبہ اطفال، زچگی اور خصوصی نگہداشت سمیت مختلف شعبوں میں خدمات فراہم کرے گا۔