افغانستان کے ادارہ برائے قومی شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں سال ملک میں کپاس کی پیداوار 159,000 میٹرک ٹن ہوئی جو گزشتہ سال کی نسبت 30 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال 105,000 ہیکٹر رقبہ پر کپاس کاشت کی گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیر کاشت رقبے میں اضافے اور بہتر پیداوار کے باعث کپاس کی صنعت میں مزید بہتری کی توقع ہے۔
ادارہ برائے قومی شماریات کے مطابق گزشتہ سال افغانستان سے 273 ملین ڈالر مالیت کی کپاس اور اس کے بیج برآمد کیے گئے تھے۔