By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
فلسطین/اسرائیلتازہ ترین

اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، حماس نے  یرغمالیوں کی رہائی روک دی

kp-Admin25
آخری بار اپ ڈیٹ: فروری 11, 2025 1:04 صبح
مصنف
kp-Admin25
10 مہینے پہلے
Share
3 منٹ پڑھیں
Abu 3
SHARE

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے بیان میں کہا کہ اسرائلی قیدیوں کی رہائی اسرائیلی حکومت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی پابندی اور سابقہ خلاف ورزیوں کی تلافی تک موخر رہے گی۔

پیر کو جاری بیان میں ابو عبیدہ نے کہا کہ اسرائیل نے دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کے متعدد حصوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران، مزاحمتی قیادت نے دشمن کی خلاف ورزیوں اور معاہدے کی شرائط کی عدم تعمیل کی نگرانی کی۔

ان خلاف ورزیوں میں شمالی غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی میں تاخیر، غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں پر بمبار ی اور ہر طرح کے امدادی سامان کے داخلے کی اجازت نہ دینا شامل ہیں۔ جبکہ اس کے برعکس  حماس نے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پس منظر میں ہفتہ 15 فروری 2025 کو رہائی کے لیے مقرر صہیونی قیدیوں کی حوالگی کو تاحکمِ ثانی مؤخر کیا جاتا ہے۔ ابو عبیدہ نے واضح کیا کہ یہ تاخیر اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک قابض دشمن معاہدے کی مکمل پاسداری نہیں کرتا اور گزشتہ ہفتوں کی خلاف ورزیوں کی تلافی نہیں کر دیتا۔

ترجمان القسام کا کہنا تھا کہ حماس معاہدے کے تمام نکات پر کاربند رہے گی لیکن یہ دشمن کی ذمہ داریاں پوری کرنے سے مشروط ہے۔

دوسری جانب حماس کی جانب سے قیدیوں کی رہائی ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد اسرائیل ہائی الرٹ پر ہے۔

اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹز نے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام حماس پر عائد کیا کرتے ہوئے کہا کہ حماس کا قیدیوں کا تبادلہ روکنے کا فیصلہ جنگ بندی معاہدے کی مکمل خلاف ورزی ہے۔

کاٹز نے کہا کہ میں نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ غزہ میں کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لیے  ہائی لیول پر تیار رہیں۔

گزشتہ ماہ جنگ بندی معاہدے کے بعد سے دونوں فریقوں نے قیدیوں کے پانچ تبادلے کیے ہیں، جس میں 21 اسرائیلیوں اور 730 سے ​​زیادہ فلسطینیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

اگلا تبادلہ ہفتہ کو ہونا تھا جس میں سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کے بدلے تین اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جانا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون KP Final  وزیر اعلیٰ کے پی نے گورنر سے سرکاری جامعات کی چانسلر شپ لے لی
اگلا مضمون cotton harvesting کابل :کپاس کی پیداوار میں 30 فیصد اضافہ

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 15 Articles

رائے

Untitled 12

پی آئی اے میں بڑی مالی گڑ بڑ کا انکشاف، پنشن فنڈز کے 400کروڑ روپے غائب

رپورٹ مسعود انور قومی فضائی کمپنی پی آئی اے میں…

10 مہینے پہلے

اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد آج وطن پہنچیں گے

اسرائیلی فوج کی قید سے رہائی…

2 مہینے پہلے

پاکستان کوسٹ کی منشیات اسمگلنگ  کے خلاف  کارروائیاں، 136.528 ملین ڈالر  مالیت کی منشیات ضبط          

پاکستان کوسٹ گارڈز  کے ترجمان کے…

2 مہینے پہلے

اسرائیل نے نے غزہ امداد لے جانے والا ایک اور فلوٹیلا روک لیا

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے…

2 مہینے پہلے

اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد مشتاق احمد خان کا پہلا ویڈیو پیغام

مشتاق احمد خان کے آفیشل فیس…

2 مہینے پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?