پاکستان کی جیلوں میں قید خواتین اور بچوں سمیت 42 افغان باشندے رہا ہو کر افغانستان پہنچ گئے۔
صوبہ ننگرہار کے طورخم بارڈر ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ان افراد کو قانونی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد اور پشاور کے شہروں سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ڈائریکٹوریٹ کے مطابق رہائی پانے والے افغان شہریوں کو حاجی کیمپ جیل میں دو سے پانچ ماہ تک حراست میں رکھا گیا تھا۔