خبر رساں ادارہ الجزیرہ کے مطابق حماس نے 183 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے ہفتے کے روز رہا کیے جانے والے تین اسرائیلی اسیروں کے نام بتائے ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ، 7 اکتوبر 2023 کو سرحد پار سے حماس کے زیر قیادت حملوں کے دوران کبوتز بیری سے گرفتار اسرائیلی اوہد بن امی اور ایلی شرابی اور نووا میوزک فیسٹیول سے پکڑے گئے اور لیوی کو ہفتے کے روز اسرائیل کے حوالے کیا جائے گا۔
دوسری جانب اسرائیل نے حماس کی جانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کے نام ملنے کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیل عمر قید کے 18 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جبکہ طویل مدتی قید کی سزا پانے والے 54 قیدیوں اور 111 ایسے فلسطینی قیدیوں جو غزہ کی پٹی سے 7 اکتوبر کے بعد گرفتار کیے گئے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے رہا کیا جائے گا۔