غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف کا کہنا ہے کہ 12,000 سے زائد لاشیں غزہ میں ملبے کے نیچے دبی ہیں، تاہم اسرائیل کی جانب سے بھاری مشینری کو غزہ میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار ان لاشوں کو نکالنے میں رکاوٹ ہے۔
غزہ شہر کے بیپٹسٹ ہسپتال میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلامہ معروف نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس بھی پابندیوں کی وجہ سے جنگ کے دوران مارے گئے اسرائیلی اسیران کی لاشیں واپس نہیں کر سکے گی۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں شہید افراد کی تعداد کم ازکم 61 ہزار 709 ہے، جبکہ غزہ میں مبلے تلے دبے فلسطینیوں کو بھی اب شہید تصور کیا جا رہا ہے۔