مانسہرہ میں جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما شبیر احمد خان کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں گرفتار کرلیا گیا۔
شبیر احمد خان کو یوم یکجہتی کشمیر پر حکومت اور اداروں کے خلاف تقریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما کے خلاف ایس ایچ او تھانہ سٹی، عامر حسین کی مدعیت میں پی آر 506/505، 153 اے /7 اے ٹی اے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔