ترجمان پی آئی کے مطابق قومی ایئرلائن کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔ ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔
تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق ایئر لائن کے پائلٹس، ایئرکرافٹ انجینئرز اور افسران سمیت تمام ملازمین پر ہوگا۔ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔
ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائن کے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں آخری اضافہ 4 سال قبل کیا گیا تھا، مہنگائی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ملازمین مشکل حالات میں تھے۔
پی آئی اے ترجمان کا ماننا ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ سے تجربہ کار افراد کو قومی ایئرلائن میں روکنے میں مدد ملے گی۔ ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کی کل تعداد 7 ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے اور اس میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔