پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے وزیر تعلیم سندھ اور وزیر برائے جامعات و بورڈ سے ثانوی تعلیم بورڈ اور اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کے سالانہ امتحانات 2025 کے شیڈول پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔
ایسوسی ایشن نے رمضان المبارک میں 15ویں روزے سے امتحانات لینے کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے امتحانات عید کے بعد لینے کی تجویز دی ہے۔
پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے بیان میں کہا کہ رمضان کے دوران 15 روزے سے امتحانات کا انعقاد طلباء اور اساتذہ کے لیے ذہنی دباؤ اور جسمانی مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔
ایسوسی ایشن نے وزیر تعلیم سندھ اور وزیر جامعات و بورڈ سے درخواست کی کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کا جائزہ لیں اور رمضان کے دوران امتحانات کے شیڈول پر نظر ثانی کریں تاکہ طلباء کے لیے ایک بہتر اور سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔