By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
ایوی ایشنتازہ ترینسرخیاں

حکومتی بے حسی کی انتہا، پی آئی اے ملازم کی عمر بھر کی خدمت کاصلہ2000روپےپنشن

kp-Admin25
آخری بار اپ ڈیٹ: فروری 3, 2025 3:31 شام
مصنف
kp-Admin25
5 مہینے پہلے
Share
4 منٹ پڑھیں
Untitled 5
SHARE

رپورٹ مسعود انور

آپ یقین کریں یا نہ کریں، ایک ایسے وقت میں جہاں پر ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہ میں لاکھوں روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے ، پاکستان میں ایک ایسا بھی سرکاری ادارہ ہے جہاں ساری زندگی محنت کا صلہ پنشن کی مد میں صرف دو ہزار روپے ماہانہ کی صورت میں ادا کیا جا تا ہے اور دنیا سے گزر جانے کی صورت میں اسکی بیوہ کو ایک ہزار روپے ماہانہ دیا جاتا ہے۔ یہ ظلم آج سے نہیں کیا جارہا بلکہ 2009 سے جاری ہے۔

پاکستان میں جہاں بلا کوئی کام کیے غریبوں کی کفالت کے لیے وفاقی حکومت بے نظیر انکم سپورٹ کی مد میں تقریباً  5000 روپے ماہانہ ادا کرتی ہے ، وہیں وفاق کے زیر انتظام ادارے پی آئی اے میں ساری زندگی محنت کر ریٹائر ہونے والے ملازم کو محض 2000 روپے پنشن ادا کی جاتی ہے  اور ملازم کے انتقال کی صورت میں اس کی بیوہ کو ایک ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں۔

اس بات کا انکشاف ہوا بازی ڈویژن کی ہدایت پر قائم پنشن کمیٹی نے اپنی فائنل رپورٹ میں  کیا ہے ۔ پی آئی اے کے ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز، سید آصف علی گیلانی کی سربراہی میں پنشن کمیٹی کی تشکیل  20 ستمبر 2022 کو  کی گئی تھی۔

کمیٹی  نے اپنی فائنل رپورٹ 24نومبر 2022 کو پیش کردی تھی۔ تقریبا سوا سال گزرنے کے باوجود حکومت نے پنشن کمیٹی کی سفارشات کو درخور اعتناء نہیں سمجھا اور پی آئی اے کے ملازمین پر یوں ہی  جور و ستم جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔

پی آئی اے میں بڑی مالی گڑ بڑ کا انکشاف، پنشن فنڈز کے 400کروڑ روپے غائب

پنشن کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پی آئی اے میں کم از کم پنشن جنوری 2009 سے ریٹائرڈ ملازمین کو 2000 روپے اور بیوہ کو 1000روپے دی جارہی ہے۔ کمیٹی نے  سفارشات میں لکھا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کی پنشن دیگر وفاقی ملازمین کے برابر کی جائے اور فوری طور پر کم از کم پنشن کی حد ریٹائرڈ ملازم کے 10000 روپے ماہانہ اور بیوہ کو 7500 روپے ماہانہ کی جائے ۔ اسی طرح 75 سال کی عمر کو پہنچنے والے ملازم کی پنشن 15 ہزار روپے ماہانہ اور بیوہ کے لیے 11 ہزار 250 روپے کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پی آئی اے میں اربوں روپےکی ایک اورکرپشن کہانی، قومی ایئر لائن نے ملازمین کے3 ارب روپےخرد برد کر دیے

پی آئی اے میں پنشنرز کی زبوں حالی کا اندازہ  اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ  پی آئی اے سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے موجودہ  چیئرمین، اسلم آر خان کی پنشن محض ساڑھے چھ ہزار روپے ہے۔ اسلم آر خان پی آئی اے کے اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔ وہ پی آئی  اے اور پی آئی اے انوسٹمنٹ لمیٹڈ کے بھی منیجنگ ڈائریکٹر رہے ہیں۔

بطور پی آئی اے انوسٹمنٹ لمیٹڈ کے سربراہ کے  نیویارک میں پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کو منافع بخش بنانے کا سہرا بھی اسلم آر خان کے ہی سر ہے ۔

پنشن کمیٹی نے 10 اگست 2023 کو ہونے والے اجلاس میں سرکار پر زور دیا تھا کہ پنشن کے معاملات میں شفافیت کے لیے پنشن فنڈ کو بورڈ آف ٹرسٹیز کی ٹرسٹ ڈیڈ کے تحت چلایا جائے اور بورڈ آف ٹرسٹ کے اجلاس باقاعدگی سے کیے جائیں ۔ حیرت انگیز طور پر بورڈ آف ٹرسٹ جس میں پی آئی اے انتظامیہ کے اعلیٰ عہدے دار شامل ہیں اس کا اجلاس گزشتہ پندرہ برسوں سے بلایا ہی نہیں گیا ہے ۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون Universities یونیورسٹیز میں پیر اور منگل کو بھی تدریسی سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا اعلان
اگلا مضمون Untitled 6 مریدکے لاہور میں چھوٹے طیاروں کے لیے تیار نیو والٹن ایئرپورٹ آپریشنل کر دیا گیا

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 13 Articles

رائے

Hashmat 1

افغانستان کا چیمپئن ٹرافی کے لیےکرکٹ ٹیم کا اعلان

 افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے آئندہ ٹورنامنٹ کے…

5 مہینے پہلے

پنجاب: محکمہ داخلہ کے زیر نگرانی اداروں سے کروڑوں روپے کا اسلحہ اور بارود غائب ہونے کا انکشاف

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی…

4 ہفتے پہلے

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے آندھی اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبر…

4 ہفتے پہلے

کویت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ پابندی 19 سال بعد ختم کر دی

فوکل پرسن وزارتِ اوورسیز پاکستانیز، مصطفیٰ…

4 ہفتے پہلے

سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے اکاونٹس منجمد، عدالت کا فریقین سے جواب طلب

سابق صدر پاکستان، عارف علوی اور…

1 مہینہ پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?