By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
ایوی ایشنتازہ ترینسرخیاں

پی آئی اے میں اربوں روپےکی ایک اورکرپشن کہانی، قومی ایئر لائن نے ملازمین کے3 ارب روپےخرد برد کر دیے

kp-Admin25
آخری بار اپ ڈیٹ: جنوری 31, 2025 5:16 شام
مصنف
kp-Admin25
6 مہینے پہلے
Share
4 منٹ پڑھیں
Untitled 13
SHARE

رپورٹ مسعود انور

قومی فضائی کمپنی پی آئی اے میں پنشن فنڈ کی چار ارب روپے سے زاید رقم کا سراغ نہ ملنے کے بعد ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا ہے۔ قومی فضائی کمپنی کے ہیومین ریسورس ڈپارٹمنٹ اور فنانس ڈپارٹمنٹ نے اپنے ہی ریٹائر ملازمین سے ہاتھ کردیا اور ان کی پنشن کی کیلکولیشن من مانے رولز  پر کر دی۔

اس بات کا انکشاف پی آئی اے کے پائلٹوں کی تنظیم پالپا نے کیا۔ اس انکشاف کے بعد اُس وقت کے وزیر ہوابازی، خواجہ سعد رفیق نے ایک کمیٹی تشکیل دی مگر اس کے باوجود کچھ نہیں ہوسکا ۔

پائلٹوں کی پنشن ان کی بنیادی تنخواہ، فلائنگ الاؤنس، قابلیت، ایڈہاک ریلیف اور گریجویٹی پر مشتمل ہے۔ ان میں بنیادی تنخواہ اور فلائنگ الاؤنس اہم ترین ہیں۔

پالپا کے مطابق پی آئی اے نے ایک پائلٹ کپٹن مجیب (پی-47435) کی بنیادی تنخواہ ان کی پنشن کی کیلکولیشن میں 32 ہزار 666 درج کی، جبکہ ان کی آخری تنخواہ کی سلپ میں بنیادی تنخواہ ایک لاکھ پچاس ہزار 728 روپے درج ہے۔

Untitled design 7

اسی طرح ان کا فلائنگ الاؤنس ایک ہزار 531  روپے فی گھنٹہ درج کیا گیا ہے، جبکہ ان کی پے سلپ میں یہ فلائنگ الاؤنس 8 ہزار 530 روپے درج ہے۔ پی آئی اے کے مطابق  کیپٹن مجیب کی پنشن ایک لاکھ 18 ہزار 453 روپے  بنتی ہے، جبکہ پالپا کی کیلکولیشن کے مطابق ان کی پنشن 5 لاکھ 92 ہزار 873 روپے بنتی ہے۔

Untitled design 8

پالپا کے جنرل سیکریٹری، کیپٹن عمران ناریجو نے کراچی پیپرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس سیکڑوں پائلٹوں کے کیس موجود ہیں جن میں پی آئی اے انتظامیہ نے جان بوجھ کر غلط کیلکولیشن کی ہے  اور اس پر مصر ہے کہ پائلٹوں کی پنشن کی کیلولیشن آخری پے سلپ کے بجائے ان کی مرضی کے مطابق ہوگی۔

Untitled design 9

کیپٹن ناریجو  نے بتایا کہ پی آئی اے میں ہی دیگر سارے ملازمین کی پنشن کی کیلکولیشن اُن کی آخری پے سلپ کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ اگر پائلٹوں کے سارے کیس جمع کرکے دیکھا جائے تو پی آئی اے نے لگ بھگ تین سو کروڑ روپے کی دھاندلی کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پی آئی اے میں بڑی مالی گڑ بڑ کا انکشاف، پنشن فنڈز کے 400کروڑ روپے غائب

کیپٹن ناریجو نے کا کہنا ہے کہ وہ یہ معاملہ 2022 میں اس وقت کے وزیر ہوابازی، خواجہ سعد رفیق  کے علم میں لائے تھے ۔ جس پر خواجہ سعد رفیق بھی حیران رہ گئے تھے اور انہوں نے اس کے لیے ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز، سید آصف گیلانی کی سربراہی میں ایک پنشن کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے دیگر ارکان میں پی آئی اے کے چیف فنانشیل آفیسر آموس ندیم ، چیف انجینئر افضل نور، جنرل منیجر آگنائزیشن منیجمنٹ اقتدار  اے بلوچ  اور منیجر پے رول محمد عمیر مرزا شامل تھے ۔

اس پنشن کمیٹی نے اپنی سفارشات 24 نومبر 2022 کو پی آئی اے انتظامیہ کو پیش کردی تھیں مگر پی آئی اے انتظامیہ نے اس رپورٹ کو قابل غور نہیں سمجھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون bottles پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، غیر ملکی شراب کی اسمگلنگ ناکام بنا دی   
اگلا مضمون Afghan 1 پاکستانی جیلوں سے 91 افغان قیدی رہا ہوکر وطن واپس پہنچ گئے

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 13 Articles

رائے

Housing

ہاؤسنگ سیکٹر میں شدید مندی،حکومت کاسہولت دینےکا فیصلہ

تعمیراتی شعبہ کی بحالی کے لیے وزیراعظم کی ٹاسک فورس…

5 مہینے پہلے

پنجاب: محکمہ داخلہ کے زیر نگرانی اداروں سے کروڑوں روپے کا اسلحہ اور بارود غائب ہونے کا انکشاف

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی…

2 مہینے پہلے

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے آندھی اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبر…

2 مہینے پہلے

کویت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ پابندی 19 سال بعد ختم کر دی

فوکل پرسن وزارتِ اوورسیز پاکستانیز، مصطفیٰ…

2 مہینے پہلے

سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے اکاونٹس منجمد، عدالت کا فریقین سے جواب طلب

سابق صدر پاکستان، عارف علوی اور…

2 مہینے پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?