By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترین

 صدر زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع

kp-Admin25
آخری بار اپ ڈیٹ: جنوری 24, 2025 11:49 شام
مصنف
kp-Admin25
5 مہینے پہلے
Share
2 منٹ پڑھیں
Zardari and Nawaz 6
SHARE

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی) نے صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ کیس کی تفتیش شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھ کر شواہد سمیت توشہ خانہ کاریکارڈ مانگ لیا ہے۔

جے آئی ٹی نے نیب سے صدر آصف زرداری، سابق وزرا اعظم نواز شریف اور یوسف گیلانی کا ریکارڈ مانگا ہے۔ جسکے بعد جے آئی ٹی شواہد کی روشنی میں نیا ضمنی چالان تیار کرے گی۔ نیب ریکارڈ کے بعد تمام ملزمان کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ نیب نے تحفے میں ملی گاڑیاں سستے داموں خریدنے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور موجودہ صدر پاکستان آصف زرداری ، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔

جس میں کہا گیا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں۔

مذکورہ گاڑیاں غیر ملکی سربراہان مملکت یا رہنماوں نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور صدر آصف زرداری کو تحفے میں دی تھیں جو قانون کے تحت پاکستان کے سرکاری توشہ خانہ یا گفٹ سینٹر میں جمع کروانی ہوتی ہیں۔

نیب کا کہنا تھا کہ سنہ 2008 میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قواعد میں نرمی کرتے ہوئے صرف پندرہ فیصد رقم کی ادائیگی کے عوض یہ گاڑیاں آصف زرداری اور نواز شریف کو دینے کی منظوری دی۔

ریفرنس میں نیب نے الزام لگایا کہ صدر آصف علی زرداری نے گاڑیوں کی کل مالیت کی صرف 15 فیصد ادائیگی جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کی۔

سابق وزیراعظم کے متعلق نیب نے بتایا تھا کہ نواز شریف 2008 میں کسی بھی عہدے پر نہیں تھے، ان کو بغیر کوئی درخواست دیے توشہ خانے سے گاڑی دی گئی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون Bill 3 سرکاری ملازمین کونوکری سےنکالنے کے لیے بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش
اگلا مضمون SHC چینی سرمایہ کار سندھ پولیس کے خلاف عدالت پہنچ گئے

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 13 Articles

رائے

Hospital 1

افغانستان: صوبہ قندوز میں زچہ وبچہ اسپتال کا افتتاح

قندوز میں 100 بستروں پر مشتمل زچہ و بچہ کی…

4 مہینے پہلے

پنجاب: محکمہ داخلہ کے زیر نگرانی اداروں سے کروڑوں روپے کا اسلحہ اور بارود غائب ہونے کا انکشاف

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی…

4 ہفتے پہلے

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے آندھی اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبر…

4 ہفتے پہلے

کویت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ پابندی 19 سال بعد ختم کر دی

فوکل پرسن وزارتِ اوورسیز پاکستانیز، مصطفیٰ…

4 ہفتے پہلے

سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے اکاونٹس منجمد، عدالت کا فریقین سے جواب طلب

سابق صدر پاکستان، عارف علوی اور…

1 مہینہ پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?