By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
صحتتازہ ترین

ملک میں بین الاقوامی دواسازکمپنیوں کی جعلی ادویات کی تیاری اور سپلائی کاانکشاف

kp-Admin25
آخری بار اپ ڈیٹ: جنوری 22, 2025 2:17 صبح
مصنف
kp-Admin25
11 مہینے پہلے
Share
3 منٹ پڑھیں
Capture 3
SHARE

ملک میں عالمی برانڈز کی جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کا انکشاف کے بعد دو جعلی ادویات کے بیچز کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ڈرگ ریگیولیٹری اتھارتی (ڈریپ) کے مطابق مریض کو بیہوش کرنے اور اسکلیروسس ( ٹشوز یا پٹھوں) کے علاج کی جعلی ادویات مختلف شہروں میں سپلائی کی گئیں۔ جعلی ادویات کے پیکٹس پر دوا ساز کمپنیوں کے فرانس اور جرمنی کے پتے درج ہیں۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب پنجاب نے دونوں ادویات کے سیمپلز کو جعلی قرار دیا ہے۔

ڈریپ ری کال الرٹ کے مطابق کیٹامائن انجکشن 500 ایم جی کا بیچ 20158 جعلی ہے، یہ انجکشن بیہوشی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے،انجکشن پیکٹ پر پان فارما فرانس کا پتہ درج ہے۔

اوکریوس انجکشن جو اسکلیروسس کے علاج کی دوا ہے اس کا بھی300 ایم جی کا جعلی بیچ  (ایچ 0041بی 27) مختلف شہروں کو سپلائی کیا گیا۔ جعلی اوکریوس سلوشن کی اطلاع دوا ساز کمپنی روشے پاکستان نے دی۔ جعلی دوائی پر روشے ڈائیگناسٹک جرمنی کا پتہ درج ہے۔

ڈریپ نے جعلی اوکریوس سولوشن کی تصاویر جاری کر دیں۔ جعلی بیچ کی تحقیقات کے بعد روشے گلوبل نے پاکستان میں دستیاب اوکریوس سولوشن کو جعلی قرار دیا ہے۔

روشے گلوبل کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اصلی پروڈکٹ، بیچ ایچ0041بی27 اگست 2020 میں ترکی میں سپلائی کی گئی تھی اور اس کی میعاد 07-02-2022 تک تھی، جبکہ جعلی دوائی کی میعاد05-09-2025 تک ہے۔

ڈریپ نے ریگولیٹری فیلڈ فورس کو ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ ادویات ضبط کرنے کے لیے پوری سپلائی چین میں نگرانی بڑھائے۔ الرٹ میں فارماسسٹ، کیمسٹ اور دیگر صحت کی دیکھ بھال کرنے والے افراد کو فوری طور پر اسٹاک کی جانچ کرنے اور ایسی مصنوعات کے سپلائرز سے متعلق ریگولیٹری فیلڈ فورس ، صوبائی محکمہ صحت اور اداروں کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

الرٹ میں صوبائی حکومت پر جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات کرنے کے لیے زور ڈالا گیا اور ہدایت کی گئی کہ حکومت پنجاب جعلی ادویات کے سپلائی چین کی جامع تحقیقات کرے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون Notification 1  ایڈوکیٹ جنرل سندھ کےمحکمہ کےمالی اختیارات کی جنگ، معاملہ بلاول ہاؤس پہنچ گیا
اگلا مضمون droughtbalochistan معمول سے کم بارش، ملک میں خشک سالی کا خطرہ

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 15 Articles

رائے

Block NICs

پانچ سال کے دوران 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک

وزارت داخلہ نےقومی اسمبلی کو وقفہ سوالات میں بتایا کہ…

11 مہینے پہلے

اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد آج وطن پہنچیں گے

اسرائیلی فوج کی قید سے رہائی…

2 مہینے پہلے

پاکستان کوسٹ کی منشیات اسمگلنگ  کے خلاف  کارروائیاں، 136.528 ملین ڈالر  مالیت کی منشیات ضبط          

پاکستان کوسٹ گارڈز  کے ترجمان کے…

2 مہینے پہلے

اسرائیل نے نے غزہ امداد لے جانے والا ایک اور فلوٹیلا روک لیا

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے…

2 مہینے پہلے

اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد مشتاق احمد خان کا پہلا ویڈیو پیغام

مشتاق احمد خان کے آفیشل فیس…

2 مہینے پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?