By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترینبلدیہسرخیاں

 ایڈوکیٹ جنرل سندھ کےمحکمہ کےمالی اختیارات کی جنگ، معاملہ بلاول ہاؤس پہنچ گیا

kp-Admin25
آخری بار اپ ڈیٹ: جنوری 23, 2025 7:30 شام
مصنف
kp-Admin25
6 مہینے پہلے
Share
2 منٹ پڑھیں
Notification 1
SHARE

کراچی پیپرز رپورٹ: مالی اختیارات کی جنگ میں ایڈوکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل علی رضا خان آمنے سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 18 نومبر 2024 کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے علی رضا خان کو اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ سکھر تعیناتی کے احکامات جاری کیے۔

 اس نوٹیفکیشن کے اجراء کے محض تین دن بعد ہی ایڈوکیٹ جنرل سندھ  حسن اکبر نے ایک حکمنامے کے ذریعے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سندھ علی رضا خان کو ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ برائے سکھر تعینات کردیا اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ برائے سکھر لیاقت علی شر کو عہدے سے ہٹا کر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سندھ لاڑکانہ مقرر کردیا۔

ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے اس کے ساتھ ہی لیاقت علی شر سے مالی اختیارات جو انہیں بطور ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسر (ڈی ڈی او) حاصل تھے وہ بھی اپنے پاس رکھ لیے۔

 اس وقت سکھر میں ڈی ڈی او کے اختیارات ایڈوکیٹ جنرل سندھ کے پاس ہیں اور وہ سکھر میں ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مالی اخراجات کی منظوری دیتے ہیں۔ ایڈوکیٹ  جنرل سندھ کے پاس سکھر کے علاوہ کراچی اور میرپورخاص کے بھی ڈی ڈی او کے اختیارات ہیں۔  

مالی اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل علی رضا خان شدید مایوسی کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق  علی رضا خان نے مبینہ طور پر بھاری سرمائے کے عوض یہ پوسٹنگ حاصل کی تھی۔ عہدہ ہاتھ سے جانے کے بعد انھوں نے اس کی شکایت نہ صرف وزیر اعلیٰ سندھ سے کی ہے بلکہ بلاول ہاؤس سے بھی رابطہ کیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون Khan امریکی جیل سےایک اور افغان مجاہد 20سال بعد رہا
اگلا مضمون Capture 3 ملک میں بین الاقوامی دواسازکمپنیوں کی جعلی ادویات کی تیاری اور سپلائی کاانکشاف

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 13 Articles

رائے

Sindh H C

اسلام آباد ایرپورٹ آوٹ سورسنگ، ڈائیوو پاکستان کنسورشیم کی حکم امتناع درخواست مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے ڈائیوو پاکستان کنسورشیم کی جانب سے…

7 مہینے پہلے

پنجاب: محکمہ داخلہ کے زیر نگرانی اداروں سے کروڑوں روپے کا اسلحہ اور بارود غائب ہونے کا انکشاف

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی…

2 مہینے پہلے

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے آندھی اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبر…

2 مہینے پہلے

کویت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ پابندی 19 سال بعد ختم کر دی

فوکل پرسن وزارتِ اوورسیز پاکستانیز، مصطفیٰ…

2 مہینے پہلے

سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے اکاونٹس منجمد، عدالت کا فریقین سے جواب طلب

سابق صدر پاکستان، عارف علوی اور…

2 مہینے پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?