By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Uncategorized

موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار ممالک میں پاکستان 5ویں نمبر پر، گلگت بلتستان، کے پی سب سے زیادہ متاثر

kp-Admin25
آخری بار اپ ڈیٹ: جنوری 19, 2025 7:16 شام
مصنف
kp-Admin25
11 مہینے پہلے
Share
3 منٹ پڑھیں
climate change on gilgit baltistan
SHARE

ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر ( ڈبلیو ڈبلیو ایف) نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کا گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا صوبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے دوچار علاقوں میں سر فہرست آگئے ہیں۔

ایبٹ آباد پریس کلب میں منعقد تقریب میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کے نثار احمد کا کہنا تھا دنیا میں پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں میں 8 ویں نمبر سے پانچویں نمبر پر آچکا ہے جو ایک تشویشناک بات ہے۔

انھوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے گلیشیئر متاثر ہو رہے ہیں، بارش سے سیلابی کیفیت پیدا ہو رہی ہے، بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے نمائندہ  نے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ملک میں سڑکوں کے جال اور زرعی زمینوں پر تعمیرات بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی اہم وجوہ ہیں،  جس سے پانی کے ذخائر کم ہو رہے ہیں۔

نثار احمد کا کہنا تھا کہ پانی ذخیرہ کرنے کے لیے مخلتف اقدامات انتہائی ضروری ہیں، گھروں کی چھتوں پر جمع بارش کے پانی کے ذریعہ زمین ری چارج کی جا سکتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ زیر زمین پانی کے ذخائر میں اضافے کے لیے واٹر اکاؤنٹیبلیٹی کے منصوبے کے تحت 17 اضلاع میں سو سے زائد دیہات میں کام کیا جا رہا ہے، جن میں گلگت کے 10 اضلاع اور خیبر پختونخوا کے 6 اور پنجاب کا ایک ضلع شامل ہے۔

تقریب میں شریک دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ 2010 کے بعد گلگت میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات گہرے ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے سالانہ ترقیاتی بجٹ سے زیادہ نقصان کا تخمینہ ہے، گلگت بلتستان کے مالی بحران کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں، اور سینکڑوں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ میڈیا کی شراکت سے موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور اس کے تدارک کے لیے کام کرنے سے مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔

گلگت بلتستان کے مسائل کو اجاگر کرنے اور صحافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ایبٹ آباد کے اخبارات کا اہم کردار رہا ہے۔

اس موقع پر موسمیاتی تبدیلیوں سے آگاہی اور قدرتی ماحول کے تحفظ کی مشترکہ جدوجہد کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان اور ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس نے معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون inline image preview 1 ملک میں حلال جانوروں کی قلت کا خدشہ
اگلا مضمون investment افغانستان کا ملک واپس آنے والے سرمایہ کاروں کے لیے بڑا اعلان

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 15 Articles

رائے

Final 1

ملک میں مزید دو غیر معیاری اور جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف، ری کال الرٹ جاری

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے فلیجل انجیکشن اور اینٹی بائیو…

10 مہینے پہلے

اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد آج وطن پہنچیں گے

اسرائیلی فوج کی قید سے رہائی…

2 مہینے پہلے

پاکستان کوسٹ کی منشیات اسمگلنگ  کے خلاف  کارروائیاں، 136.528 ملین ڈالر  مالیت کی منشیات ضبط          

پاکستان کوسٹ گارڈز  کے ترجمان کے…

2 مہینے پہلے

اسرائیل نے نے غزہ امداد لے جانے والا ایک اور فلوٹیلا روک لیا

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے…

2 مہینے پہلے

اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد مشتاق احمد خان کا پہلا ویڈیو پیغام

مشتاق احمد خان کے آفیشل فیس…

2 مہینے پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?