By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ تریندنیا

کابل: منشیات کے عادی افرادکےعلاج کے لیےسالانہ 1 ارب افغانی مختص، وزارت داخلہ

kp-Admin25
آخری بار اپ ڈیٹ: جنوری 17, 2025 10:25 شام
مصنف
kp-Admin25
5 مہینے پہلے
Share
3 منٹ پڑھیں
AFGHANISTAN DRUGS 2
SHARE

وزارت داخلہ کے ترجمان مفتی عبدالمتین قانے کے مطابق ملک میں منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے سالانہ تقریباً ایک ارب افغانی مختص کیے گئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ امارت اسلامیہ کے قیام کے بعد قیادت نے منشیات کی کاشت، پیداوار، اسمگلنگ، فروخت اور استعمال کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مفتی قانے کے مطابق منشیات کے عادی افراد کو اکٹھا کرکے ان کے علاج اور  رہائش کے پروگرام میں قابل ذکر کامیابی ہوئی ہے، جس سے ہزاروں افراد کی منشیات کی لعنت سے چھٹکارے میں مدد کی جا رہی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ منشیات کے عادی افراد کی بڑی تعداد علاج کے بعد ملازمت کر رہی ہے۔ وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک، 36,114 منشیات کے عادی افراد علاج مکمل کر کے دوبارہ اپنے خاندانوں کے ساتھ معمول کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ منشیات کے عادی ہزاروں افراد کا علاج ابھی جاری ہے، ان میں سے بہت سے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ منشیات کے مکروہ کارروبار میں ملوث افراد کو دس سال تک قید سمیت سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب شہریوں نے وزارت داخلہ کے اقدامات کو سراہا ہے۔ تیمور شاہی پل پر دکاندار رضا حسینی نے علاقے میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکام نے کامیابی سے منشیات کے عادی متعدد نوجوانوں کو سڑکوں سے ہٹا کر علاج کے مراکز میں رکھا ہے۔

 پل سوختہ کی سیر کو آئے سیاح احمد سیر یکی نے علاقے کو منشیات کی اسمگلنگ کے مرکز سے ثقافتی جگہ میں تبدیل کرنے پر حکومت کی تعریف کی ۔

گزشتہ حکومت منشیات کی روک تھام اور اس کے عادی افراد کے علاج میں  ناکام رہی۔ تاہم، اس بحران سے نمٹنے کے لیے موجودہ قیادت کے عزم اور انسداد منشیات پولیس کی موثر کاروائیاں منشیات کے کاروبار میں نمایاں کمی کا باعث بنی ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون sattellite مقامی سطح پر تیار کردہ پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ
اگلا مضمون inline image preview 1 ملک میں حلال جانوروں کی قلت کا خدشہ

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 13 Articles

رائے

Torkham Reuters 1

طورخم بارڈر کراسنگ پانچویں دن بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند

طورخم سرحد بارڈر فورسز کے درمیان کشیدگی کے باعث جمعہ…

4 مہینے پہلے

پنجاب: محکمہ داخلہ کے زیر نگرانی اداروں سے کروڑوں روپے کا اسلحہ اور بارود غائب ہونے کا انکشاف

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی…

4 ہفتے پہلے

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے آندھی اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبر…

4 ہفتے پہلے

کویت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ پابندی 19 سال بعد ختم کر دی

فوکل پرسن وزارتِ اوورسیز پاکستانیز، مصطفیٰ…

4 ہفتے پہلے

سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے اکاونٹس منجمد، عدالت کا فریقین سے جواب طلب

سابق صدر پاکستان، عارف علوی اور…

1 مہینہ پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?