By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
دنیاتازہ ترین

کابل: ملکی برآمدات34.9 ملین ڈالر کے اضافے سے 669.7 ملین ڈالر ہوگئیں

kp-Admin25
آخری بار اپ ڈیٹ: جنوری 15, 2025 10:53 شام
مصنف
kp-Admin25
5 مہینے پہلے
Share
2 منٹ پڑھیں
10 Facts About Afghanistan Trade 1030x686 1
SHARE

افغانستان کے قومی ادارہ شماریات و معلومات نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی سے متعلق ملک کی برآمدات اور درآمدات کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اعداد وشمار کے مطابق ملکی برآمدات 669.7 ملین ڈالر اور درآمدات 3 ارب 254.4 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ برس کی تیسری سہ ماہی میں برآمدات کی مالیت 634.8 ملین ڈالر تھی، جس کے مقابلے میں رواں سال کی برآمدات میں 34.9 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

 اسی طرح گزشتہ برس کی تیسری سہ ماہی میں درآمدات کی مالیت 2ارب 179.4 ملین ڈالر تھی، جس کے مقابلے میں رواں سال کے اسی عرصے میں درآمدات میں 1 ارب 75.0 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

افغانستان کے قومی ادارہ شماریات و معلومات کے مطابق رواں سال خشک اور تازہ میوہ جات کی برآمدات 321.9 ملین ڈالر کی مالیت کے ساتھ  پہلے نمبر پر رہیں، دوسرے نمبر پر سبزیاں 79.3 ملین ڈالر، تیسرے نمبر پر طبی نباتات 67.3 ملین ڈالر اور معدنی مواد کی برآمدات 35.2 ملین ڈالر کے ساتھ  چوتھے نمبر پر رہیں۔

درآمدات میں تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات 667.2 ملین ڈالر کی مالیت کے ساتھ سب سے زیادہ رہیں، دوسرے نمبر پر مشینری، گاڑیاں اور پرزہ جات 450.1 ملین ڈالر، تیسرے نمبر پر گندم اور آٹا 234.1 ملین ڈالر اور کپڑے کی درآمد 117 ملین ڈالر مالیت کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق تورغندی، اسلام قلعہ اور ہرات کے مرکزی کسٹم نے 25 فیصد، قندھار شہر اور سپین بولدک کے کسٹم نے 15.6 فیصد اور مزار شریف کے کسٹم نے 14.2 فیصد کے ساتھ ملک کی برآمدات اور درآمدات میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون Afghanistan 6 افغان وزیر خارجہ کی بھارتی اور اماراتی وفد سے ملاقات، اہم معاشی امور پر تبادلہ خیال
اگلا مضمون Gwadar airport 1 نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ20 جنوری سے آپریشنل کرنے کا اعلان

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 13 Articles

رائے

CAA final

پی اے اے اور سی اے اے وفودکی انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (اکاو) اجلاس میں شرکت 

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی( پی اے اے) کے مطابق لنگ کاوی،…

4 مہینے پہلے

پنجاب: محکمہ داخلہ کے زیر نگرانی اداروں سے کروڑوں روپے کا اسلحہ اور بارود غائب ہونے کا انکشاف

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی…

4 ہفتے پہلے

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے آندھی اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبر…

4 ہفتے پہلے

کویت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ پابندی 19 سال بعد ختم کر دی

فوکل پرسن وزارتِ اوورسیز پاکستانیز، مصطفیٰ…

4 ہفتے پہلے

سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے اکاونٹس منجمد، عدالت کا فریقین سے جواب طلب

سابق صدر پاکستان، عارف علوی اور…

1 مہینہ پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?