افغانستان نے خشک سالی سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کر لی ہے۔ صوبہ لغمان میں سیکڑوں ڈیمز کی تعمیر جاری ہے۔
محکمہ اقتصادیات لغمان کے حکام کا کہنا ہے کہ خشک سالی سے نمٹنے کے لیے 200 چیک ڈیم بنائے جا رہے ہیں جن میں سے 130 ڈیموں کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے، جبکہ 70 چیک ڈیمز پر کام تیزی سے جاری ہے۔
حکام کے مطابق لغمان کے ضلع علیشنگ میں شروع ہونے والے اس منصوبے پر 12 ملین 3 لاکھ 26 ہزار 400 افغانی لاگت آئے گی۔