By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ تریندنیا

کابل: مہاجرین میں 14ہزارایکڑ زمین کی تقسیم، چین کی مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشکش

kp-Admin25
آخری بار اپ ڈیٹ: جنوری 7, 2025 9:25 شام
مصنف
kp-Admin25
6 مہینے پہلے
Share
3 منٹ پڑھیں
Afghanistan 3
SHARE

افغانستان کی وزارتِ تعمیرات و شہری ترقی نے مختلف صوبوں میں وطن واپس آنے والے مہاجرین کے لیے زمین کی تقسیم کا عمل شروع کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد غریب مہاجرین کی دوبارہ آباد کاری اور ان کے سماجی انضمام میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

الامارہ اردو کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وزیر تعمیرات و شہری ترقی، شیخ حمد اللہ نعمانی نے بتایا کہ 9 صوبوں میں 14058 ایکڑ زمین غریب مہاجرین کے لیے مختص کی گئی ہے۔

ان صوبوں میں دار الحکومت کابل کے علاوہ صوبہ غزنی، ارزگان، فراہ، قندھار، شبرغان، سمنگان، پنجشیر اور صوبہ بامیان شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغان حکومت نے یہ فیصلہ امیر المومنین کے حکم نمبر 305 کے تحت کیا ہے۔ زمین کی تقسیم میں ایک بڑا حصہ شہدا کے لواحقین اور سیکیورٹی فورسز کے لیے بھی مختص کیا گیا ہے۔

مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے زمین کی تقسیم کا آغاز دایکندی میں 6 جنوری 2025 کو نیلی شہر میں کیا۔ اس موقع پر کئی مہاجرین کو زمین کے قانونی دستاویزات بھی فراہم کی گئیں۔

صوبہ زابل کے دار الحکومت قلات کے شیخ متی ٹاؤن میں ایک ہزار ایکڑ زمین پر مہاجرین کے لیے رہائشی ٹاؤن کی تعمیر جاری ہے۔

صوبہ نیمروز کے غورغوری علاقے میں 5 ہزار ایکڑ زمین پر ایک بڑا رہائشی ٹاؤن بنانے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ مقامی مہاجرین کے مسائل حل کیے جا سکیں۔

صوبہ لوگر میں واپس آنے والے مہاجرین کے لیے زمین کی تقسیم کے طریقہ کار پر غور کے لیے ابتدائی اجلاس منعقد کیا گیا۔ دیگر صوبوں میں بھی زمینوں کی تقسیم کا عمل جلد شروع ہوجائے گا۔

رپورٹ می مزید بتایا گیا کہ گذشتہ روز نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور، مولوی عبد السلام حنفی سے چینی سفیر، ژاؤ شینگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین افغانستان میں مہاجرین کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

انھوں نے چین کی حکومت کی جانب سے مہاجرین کے لیے مکانات کی تعمیر، سٹوریج کے لیے سستے کولڈ اسٹورز، کان کنی، صحت، اور تعلیم کے شعبوں میں شراکت کی پیش کش کی ہے۔

 اس کے علاوہ چینی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق افغان وزارت امور و آباد کاری مہاجرین نے مہاجرین اور جنگ سے متاثرہ بچوں کے علاج کے لیے کینیڈا اور ناروے کی پناہ گزین کونسلز کے ساتھ 1.466 ملین ڈالر مالیت کے چار معاہدے بھی کیے ہیں۔

 ان معاہدوں کے تحت کابل، ننگرہار اور ہرات میں مہاجرین کے لیے رہائش، صحت کی سہولیات، خوراک اور فنی تربیت فراہم کی جائے گی۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون TRUMP MEDIA MERGER 1 1663273413 اسرائیل نواز نو منتخب امریکی صدر کی حماس کو ایک بار پھر دھمکی
اگلا مضمون 470052954 1140128657691291 7053687619694157370 n 1024x768 1 افغانستان: صوبہ لوگر میں 1.4 بلین افغانی مالیت کے 100سے زائد منصوبے مکمل

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 13 Articles

رائے

medicines 1

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈرگ ریگولیشن کے ممکنہ معاہدے پر تبادلہ خیال

پاکستان اور افغانستان کے نمائندگان کے  درمیان آن لائن میٹنگ…

5 مہینے پہلے

پنجاب: محکمہ داخلہ کے زیر نگرانی اداروں سے کروڑوں روپے کا اسلحہ اور بارود غائب ہونے کا انکشاف

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی…

2 مہینے پہلے

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے آندھی اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبر…

2 مہینے پہلے

کویت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ پابندی 19 سال بعد ختم کر دی

فوکل پرسن وزارتِ اوورسیز پاکستانیز، مصطفیٰ…

2 مہینے پہلے

سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے اکاونٹس منجمد، عدالت کا فریقین سے جواب طلب

سابق صدر پاکستان، عارف علوی اور…

2 مہینے پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?