By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترینصحت

پنجاب کے مختلف شہروں سے معروف کمپنیوں کی 11 جعلی ادویات پکڑی گئیں

kp-Admin25
آخری بار اپ ڈیٹ: جنوری 5, 2025 12:53 شام
مصنف
kp-Admin25
6 مہینے پہلے
Share
2 منٹ پڑھیں
Medication 1296x728 header 1296x729 1
SHARE

ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ پنجاب نے صوبے بھر میں جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مختلف شہروں سے معروف کمپنیوں کی گیارہ جعلی ادویات پکڑی ہیں۔ ڈریپ نے پنجاب حکومت کی درخواست پر ری کال الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جعلی ادویات مختلف دوا ساز کمپنیوں کے برانڈز کے ناموں سے تیار کی گئی ہیں اور ان کے پیکٹس پر کراچی، لاہور، سرگودھا، ٹیکسلا اور حطار کی فارما کمپنیوں کے ایڈریس درج ہیں۔

ڈریپ کے جاری الرٹ کے مطابق شدید نمونیہ، ناک اور گلے کے انفیکشن میں استعمال ہونے والی معروف برانڈ کی اینٹی بائیوٹک دوا نوواڈیٹ ٹیبلٹ اور ایموکس نامی اینٹی بائیوٹک کیپسول کا ایک ایک بیچ جعلی ہے۔

اس کے علاوہ نزلہ، زکام، کھانسی اور الرجی کے تین سیرپ کے 3 بیچز جعلی ہیں۔ ان میں کیرینول، ہسٹاکیئر اور ٹرائی لیک سیرپ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب سے امراض نسواں کی بھی دو جعلی ادویات ایس کائن اور مائیرون ٹیبلٹ کے دو جعلی بیچز کی نشاندہی ہوئی ہے۔ پلاسٹر آف پیرس بینڈج کا ایک جعلی بیچ پکڑا گیا ہے۔ بخار، جسمانی درد کا جعلی کیرفن سسپنشن پکڑا گیا ہے۔

امراض مویشی کے دو جعلی اینٹی بائیوٹک انجکشن وائٹل وال اینٹی بائیوٹک انجکشن اور پینی بائیوٹک انجکشن کے ایک ایک جعلی بیچ کی بھی نشاندہی ہوئی ہے۔ پینی بائیوٹک مویشیوں کے مختلف اقسام کے بیکٹیریل انفیکشن کی دوا ہے۔

ڈریپ نے پنجاب میں جعلی ادویات سپلائی چین کی جامع تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کو صوبائی مارکیٹس کا سروے کرنے، ریگولیٹری فیلڈ فورس پنجاب کی مارکیٹ میں موثر سرویلنس یقینی بنانے اور جعلی ادویات کے سپلائرز کی نشاندہی کرنے اور ریگولیٹری فیلڈ فورس کو مارکیٹ سے جعلی ادویات کا خاتمہ یقینی بنانے کی ہدایات کی ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون Climate Change موسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستان کی معیشت پر تباہ کن اثرات، سالانہ 4ارب ڈالرز کا نقصان
اگلا مضمون Trump نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نے عدالتی نظام کو کرپٹ قرار دے دیا

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 13 Articles

رائے

Martyred

پاک بھارت جنگ کے شہدا کی تفصیلات جاری، بھارتی حملوں میں 11 فوجی، 40 شہری شہید ہوئے، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر…

1 مہینہ پہلے

پنجاب: محکمہ داخلہ کے زیر نگرانی اداروں سے کروڑوں روپے کا اسلحہ اور بارود غائب ہونے کا انکشاف

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی…

4 ہفتے پہلے

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے آندھی اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبر…

4 ہفتے پہلے

کویت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ پابندی 19 سال بعد ختم کر دی

فوکل پرسن وزارتِ اوورسیز پاکستانیز، مصطفیٰ…

4 ہفتے پہلے

سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے اکاونٹس منجمد، عدالت کا فریقین سے جواب طلب

سابق صدر پاکستان، عارف علوی اور…

1 مہینہ پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?