By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترینمڈل ایسٹ

امریکاایچ ٹی ایس مذاکرات، امریکا نےالجولانی کی گرفتاری کےانعام کااعلان واپس لےلیا

kp-Admin25
آخری بار اپ ڈیٹ: دسمبر 21, 2024 1:48 صبح
مصنف
kp-Admin25
6 مہینے پہلے
Share
2 منٹ پڑھیں
Abu Mohammad Aljolani
SHARE

امریکی سفارت کاروں اور حیات التحریر( ایچ ٹی ایس ) کی قیادت کے درمیان دمشق میں پہلی براہ راست ملاقات ہوئی۔

مذاکرات کے بعد امریکا نے حیات تحریر الشام کے رہنما احمد الشارع المعروف ابو محمد الجولانی کی گرفتاری کا 10 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان واپس لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی سینئر سفارت کار باربرا لیف نے بتایا کہ محمد الجولانی نے دمشق میں میٹنگ میں یقین دہانی کرائی ہے کہ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) اور دیگر دہشتگرد گروپوں کو شام کی سرزمین استعمال نہیں کرنے دی جائے گی۔

امریکی سفارتکار کا کہنا تھا کہ امریکی وفد نے احمد الشارع کو بتایا کہ واشنگٹن اس کی گرفتاری کے لیے 10 ملین ڈالرانعام کی پیشکش نہیں کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک پالیسی فیصلہ تھا جو کہ ایچ ٹی ایس سے مذاکرات سے جڑا ہوا تھا۔

لیف کے ہمراہ دمشق میں صدارتی ایلچی برائے یرغمالی امور، راجر کارسٹینس اور سینئر مشیر ڈینیئل روبنسٹین تھے۔ جن کو شام میں نئی افواج کے ساتھ امریکی تعلقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

سفارت کاروں نے 2012 میں شام میں لاپتہ ہونے والے امریکی صحافی آسٹن ٹائس کے ساتھ شامی نژاد امریکی سائیکو تھراپسٹ ماجد کمالماز اور اسد کے دور میں لاپتہ ہونے والے دیگر امریکی شہریوں کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ۔

جمعہ کو دمشق میں شام کے کرد جنگجووں کے مستقبل کے حوالے سے بھی معاملات زیر بحث آئے جو خطے میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے خلاف جنگ میں دیرینہ امریکی اتحادی رہے ہیں۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ آئی ایس کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

پینٹاگون نے جمعرات کو انکشاف کیا کہ شام کے اندر اس کے 2,000 فوجی موجود ہیں جو پہلے بتائی گئی تعداد سے دو گنا زیادہ ہیں۔ محکمہ دفاع نے کہا کہ فوجی موجودگی میں اضافہ عارضی تھا اور حالیہ مہینوں میں ہوا تھا۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون Kurram unrest کرم میں انسانی المیہ جنم لینے لگا، ادویات کی قلت سے 30 بچے جاں بحق
اگلا مضمون Work Visa Application Form برطانیہ اور امریکا سمیت متعدد ممالک نے ورک ویزا کی نئی شرائط متعارف کرا دیں

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 13 Articles

رائے

Qatar

قطر نے اسرائیل اور حماس کو جنگ بندی معاہدے کا حتمی مسودہ دے دیا

خبر رساں ادارے رائیٹرز مے مذکرات میں شریک عہدیدار کے…

5 مہینے پہلے

پنجاب: محکمہ داخلہ کے زیر نگرانی اداروں سے کروڑوں روپے کا اسلحہ اور بارود غائب ہونے کا انکشاف

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی…

4 ہفتے پہلے

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے آندھی اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبر…

4 ہفتے پہلے

کویت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ پابندی 19 سال بعد ختم کر دی

فوکل پرسن وزارتِ اوورسیز پاکستانیز، مصطفیٰ…

4 ہفتے پہلے

سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے اکاونٹس منجمد، عدالت کا فریقین سے جواب طلب

سابق صدر پاکستان، عارف علوی اور…

1 مہینہ پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?