By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Uncategorizedتازہ ترین

کرم میں انسانی المیہ جنم لینے لگا، ادویات کی قلت سے 30 بچے جاں بحق

kp-Admin25
آخری بار اپ ڈیٹ: دسمبر 20, 2024 11:22 شام
مصنف
kp-Admin25
6 مہینے پہلے
Share
2 منٹ پڑھیں
Kurram unrest
SHARE

خیبر پختونخوا کے علاقےکرم میں فرقہ وارانہ فسادات کے بعد انتظامیہ نے کئی روز سے علاقے میں آمدورفت کی سڑکیں اور راستے بند کر دیے ہیں۔ جس کے باعث علاقے میں ادویات اور دیگر ضرریات زندگی کی قلت شدت اختیار کرنے لگی ہے۔

برطانوی اخبار دی گارجین نے ضلع کرم کے دارالحکومت پارا چنار میں قائم مرکزی اسپتال کے میڈیکل سپریٹینڈنٹ سید میر حسن کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ادویات کی کمی کے باعث 30 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اکتوبر سے تاحال علاقے میں فرقہ وارانہ مسلح تصادم کے نتیجے میں 130 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ انتظامیہ علاقے میں جاری کشیدگی کنٹرول کرنے میں مکمل بے بس نظر آتی ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ان کے پاس خوراک، دودھ، ادویات اور ایندھن کی قلت ہے اور ان کو خدشہ ہے کہ جلد ہی علاقے میں تمام بنیادی ضروری اشیا مکمل ختم ہو جائیں گی۔ مقامی اور مرکزی حکومت بحران پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔

ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کہنا ہے  کہ علاقے کے لوگوں کو مدد کی اشد ضرورت ہے۔ اسپتالوں میں آکسیجن اور ادویات ختم ہوچکی ہیں اور ایکسرے اور سٹی اسکین مشینیں خراب ہیں۔

دوسری جانب مقامی حکومت نے علاقے کے راستے کھولنا دونوں گروپوں کی جانب سے اپنے بھاری ہتھیار  انتظامیہ کے حوالے کرنے سے مشروط کردیا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون polio attack کراچی : انسداد پولیو ٹیم پر فیملی کا حملہ، پولیو ورکرز اور پولیس اہکار زخمی
اگلا مضمون Abu Mohammad Aljolani امریکاایچ ٹی ایس مذاکرات، امریکا نےالجولانی کی گرفتاری کےانعام کااعلان واپس لےلیا

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 13 Articles

رائے

bird strike airplane 3

پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز کو حادثہ ،طیارہ سے پرندہ ٹکرا گیا

ذرائع کے مطابق لاہور سے دبئی جانے والی قومی ایئر…

4 مہینے پہلے

پنجاب: محکمہ داخلہ کے زیر نگرانی اداروں سے کروڑوں روپے کا اسلحہ اور بارود غائب ہونے کا انکشاف

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی…

4 ہفتے پہلے

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے آندھی اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبر…

4 ہفتے پہلے

کویت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ پابندی 19 سال بعد ختم کر دی

فوکل پرسن وزارتِ اوورسیز پاکستانیز، مصطفیٰ…

4 ہفتے پہلے

سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے اکاونٹس منجمد، عدالت کا فریقین سے جواب طلب

سابق صدر پاکستان، عارف علوی اور…

1 مہینہ پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?