By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترینفلسطین/اسرائیل

صہیونی فوجی افسران کا غزہ میں خوفناک جنگی جرائم اور نسل کشی کا اعتراف

kp-Admin25
آخری بار اپ ڈیٹ: دسمبر 19, 2024 8:58 شام
مصنف
kp-Admin25
12 مہینے پہلے
Share
3 منٹ پڑھیں
Netzarim Gaza
SHARE

اسرائیلی اخبار ہیرٹز نے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں، خاص طور پر غزہ کی پٹی میں تعینات ڈیفنس فورس کے 252 ڈویژن کے فوجی افسروں کا نیٹزارم چیک پوسٹ پر جنگی جرم کا اعتراف شائع کیا ہے۔

صہیونی افسران نے نیٹزارم کے علاقے کو فلسطینیوں کی قتل گاہ قرار دیا اور انکشاف کیا ہے کہ بچہ ہو یا بڑا جو بھی اس علاقے میں داخل ہوتا ہے اسے گولی مار دی جاتی ہے۔

سات کلومیٹر مشرق مغربی نیٹزارم راہداری اسرائیلی سرحد سے بحیرہ روم تک پھیلی ہوئی ہے۔ اس سے آئی ڈی ایف غزہ کے شمال اور جنوب کے درمیان نقل و حرکت کو کنٹرول کرتا ہے۔

صہیونی فوجی افسران نے مزید بتایا کہ نیٹزارم سے ملحقہ ایک خیالی لکیر ہے جسے "لاشوں کی لکیر” کہا جاتا ہے اور اس سے غزہ کی پٹی کے لوگ اچھی طرح واقف ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ایک اور افسر نے ہولناک انکشاف کیا کہ نیٹزارم کی حدود میں مارے جانے والے فلسطینیوں کی لاشوں کو آوارہ کتوں کے کھانے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے، لاشوں کی تصاویر بنائی جاتی ہیں اور آرمی کمانڈ کو بھیجی جاتی ہیں۔

صہیونی افسر نے بتایا کہ جن 200 افراد کو شہید کیا گیا اورانکی لاشوں کی تصاویر لی گئی ہیں ان میں سے صرف 10 کا تعلق حماس کے ارکان سے ہے۔

آئی ڈی ایف افسر نے مزید انکشاف کیا کہ جو کوئی بھی متنازع راہداری میں خیالی لکیر کو عبور کرتا ہے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا جاتا ہے، ہر فلطسطینی کو دہشتگرد شمار کیا جاتا ہے، چاہے وہ بچہ ہی کیوں نہ ہو۔

ایک ریزرو افسر نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ جو بھی سرحد پار کرتا ہے اسے فوری طور پر سر میں گولی مارنے کے احکامات ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ غزہ میں دہشت گردی کے ایک بڑے حصے کے ذمہ دار فوجی اہکار اور کمانڈر ہیں۔

اسرائیلی افسران اور فوجیوں نے انکشاف کیا کہ غزہ میں سب سے زیادہ تعداد میں فلسطینیوں کو مارنے کے لیے فوجی یونٹوں کے درمیان مقابلے اور چیلنجز ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ فوجی قانون کے بغیر ایک آزاد مسلح ملیشیا کی طرح کام کرتے ہیں۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون hamas image q حماس کو جنگ میں کس نے دھکا دیا اور کیوں ؟ حصہ سوم
اگلا مضمون Afganistan accident j.peg افغانستان میں دو بس حادثے،52 افراد جاں بحق،65 زخمی

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 15 Articles

رائے

Untitled 7

ایف بی آر نے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری پکڑلی، ایف آئی آر درج

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایکسپورٹ سہولت…

10 مہینے پہلے

اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد آج وطن پہنچیں گے

اسرائیلی فوج کی قید سے رہائی…

2 مہینے پہلے

پاکستان کوسٹ کی منشیات اسمگلنگ  کے خلاف  کارروائیاں، 136.528 ملین ڈالر  مالیت کی منشیات ضبط          

پاکستان کوسٹ گارڈز  کے ترجمان کے…

2 مہینے پہلے

اسرائیل نے نے غزہ امداد لے جانے والا ایک اور فلوٹیلا روک لیا

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے…

2 مہینے پہلے

اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد مشتاق احمد خان کا پہلا ویڈیو پیغام

مشتاق احمد خان کے آفیشل فیس…

2 مہینے پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?