By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Uncategorizedتازہ ترین

پاکستانی اداروں پر امریکی پابندیاں متعصبانہ ہیں، دفتر خارجہ

kp-Admin25
آخری بار اپ ڈیٹ: دسمبر 19, 2024 2:17 شام
مصنف
kp-Admin25
6 مہینے پہلے
Share
2 منٹ پڑھیں
Zehra Baloch Pakistan foregin office
SHARE

امریکا کی جانب سے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مدد دینے کے الزام میں نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس اور دیگر تین نجی اداروں پر پابندی کو پاکستان نے متعصبانہ قرار دے دیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں نے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کو برقرار رکھنا ہے، اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا امریکی فیصلہ بدقسمتی اور متعصبانہ طرز عمل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ  امریکا کا یہ امتیازی طرز عمل علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، پابندیوں کا مقصد خطے میں فوجی عدم توازن بڑھانا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی پالیسیاں خطے اور اس سے باہر کے اسٹریٹجک استحکام کے لیے خطرناک اثرات رکھتی ہیں۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا اسٹریٹجک پروگرام 24 کروڑ عوام کی جانب سے قیادت کو ایک مقدس امانت ہے اس اعتماد کے تقدس کی سیاسی میدان میں سب سے زیادہ عزت کی جاتی ہے اور اس پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان نے نجی تجارتی اداروں پر پابندیاں عائد کرنے پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی تجارتی اداروں کی اسی طرح کی فہرستیں بغیر کسی ثبوت کے محض شکوک و شبہات پر مبنی تھیں۔

دفتر خارجہ کے جاری بیان میں امریکی متعصبانہ رویہ کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا  گیا کہ عدم پھیلاؤ کے اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ماضی میں دوسرے ممالک کو جدید فوجی ٹیکنالوجی کے لیے لائسنس دینے کی شرط کو ختم کر دیا گیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے  کہ اس طرح کے دوہرے معیار اور امتیازی طرز عمل سے نہ صرف عدم پھیلاؤ کی حکومتوں کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو بھی خطرہ ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون Methew miller امریکا کی پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں
اگلا مضمون hamas image q حماس کو جنگ میں کس نے دھکا دیا اور کیوں ؟ حصہ سوم

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 13 Articles

رائے

congo flag

کانگو میں 120 ڈاکووں کو پھانسی، مزید 70 ڈاکو پھانسی کے منتظر

غیر ملکی خبر رساں اداے نے وسطی افریقی ملک کانگو…

6 مہینے پہلے

پنجاب: محکمہ داخلہ کے زیر نگرانی اداروں سے کروڑوں روپے کا اسلحہ اور بارود غائب ہونے کا انکشاف

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی…

4 ہفتے پہلے

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے آندھی اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبر…

4 ہفتے پہلے

کویت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ پابندی 19 سال بعد ختم کر دی

فوکل پرسن وزارتِ اوورسیز پاکستانیز، مصطفیٰ…

4 ہفتے پہلے

سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے اکاونٹس منجمد، عدالت کا فریقین سے جواب طلب

سابق صدر پاکستان، عارف علوی اور…

1 مہینہ پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?