By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
Uncategorizedتازہ ترین

امریکا کی پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مزید پابندیاں

kp-Admin25
آخری بار اپ ڈیٹ: دسمبر 19, 2024 10:23 صبح
مصنف
kp-Admin25
6 مہینے پہلے
Share
2 منٹ پڑھیں
Methew miller
WASHINGTON D.C., UNITED STATES - APRIL 1: U.S. State Department Spokesperson Matthew Miller speaks to reporters during the daily press briefing at the State Department in Washington, United States, April 1, 2024. (Photo by Celal Gunes/Anadolu via Getty Images)
SHARE

امریکی محکمہ خارجہ نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کے حوالے سے پاکستان کے چار اداروں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ان چار پاکستانی اداروں پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو آگے بڑھانے میں مدد دی ہے۔

میتھیو ملر کے مطابق اس مدد میں خصوصی وہیکل چیسز کی تیاری بھی شامل ہے جو بیلسٹک میزائلوں کی لانچنگ کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں یا ان کی ترسیل کے ذرائع پر کارروائی کی جائے گی۔

امریکی پابندیوں کا شکار ہونے والے پاکستانی اداروں میں اسلام آباد کا نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس اور کراچی میں قائم تین ادارے اختر اینڈ سنز، ایفیلی ایٹس انٹرنیشنل اور روک سائیڈ انٹرپرائیزز شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے امریکا کی  بیلسٹک میزائل پروگرام میں مدد دینے کے الزام میں چار اداروں پر پابندی کے اقدام کو متعصبانہ قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کو برقرار رکھنا ہے، اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا امریکی فیصلہ متعصبانہ ہے۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ امریکا کا یہ امتیازی طرز عمل علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، پابندیوں کا مقصد خطے میں فوجی عدم توازن کو بڑھانا ہے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون hamas image w حماس کو جنگ میں کس نے دھکا دیا اور کیوں ؟ حصہ دوم
اگلا مضمون Zehra Baloch Pakistan foregin office پاکستانی اداروں پر امریکی پابندیاں متعصبانہ ہیں، دفتر خارجہ

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 13 Articles

رائے

Ex 1

پڑوسی ممالک اور عالمی برادری افغانستان کا فوجی ساز و سامان واپس کرے، سابق افغان جنرلز کا مطالبہ
اگر امریکا افغان ہتھیاروں پر حق کا دعویٰ کرتا ہے تو افغانستان کو بھی دو دہائیوں میں پہنچائے گئے نقصانات کا معاوضہ ادا کیا جائے

افغانستان کے متعدد سابق فوجی جنرلز نے ہمسایہ ممالک اور…

4 مہینے پہلے

پنجاب: محکمہ داخلہ کے زیر نگرانی اداروں سے کروڑوں روپے کا اسلحہ اور بارود غائب ہونے کا انکشاف

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی…

4 ہفتے پہلے

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے آندھی اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبر…

4 ہفتے پہلے

کویت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ پابندی 19 سال بعد ختم کر دی

فوکل پرسن وزارتِ اوورسیز پاکستانیز، مصطفیٰ…

4 ہفتے پہلے

سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے اکاونٹس منجمد، عدالت کا فریقین سے جواب طلب

سابق صدر پاکستان، عارف علوی اور…

1 مہینہ پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?