By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترینفلسطین/اسرائیل

حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدےکے قریب

kp-Admin25
آخری بار اپ ڈیٹ: دسمبر 17, 2024 8:18 شام
مصنف
kp-Admin25
7 مہینے پہلے
Share
2 منٹ پڑھیں
Gaza ceasefire
SHARE

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے غزہ جنگ بندی مذاکرات میں شریک سینئر فلسطینی مذاکرات کار کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ حماس اور اسرائیلی فوج میں غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں۔

بی بی سی نے مذاکرات کار کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ بالواسطہ مذاکرات میں شامل ایک سینیئر فلسطینی اہلکار نے بتایا کہ حماس اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں۔

اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹز نے بھی کہا ہے کہ معاہدہ کامیابی کے  بہت قریب ہے۔

حالیہ ہفتوں میں، امریکہ، قطر اور مصر نے اپنی ثالثی کی کوششیں دوبارہ شروع کی ہیں۔ ثالثی کی کوشش کے باعث ایک سال کی جنگ میں دونوں فریقوں کی طرف سے معاہدہ طے کرنے کے لیے زیادہ رضامندی کی اطلاع ہے۔

فلسطینی مذاکرات کار کے مطابق فلسطینی حکام نے تین مرحلوں پر مشتمل معاہدے کا خاکہ پیش کیا جس کے تحت پہلے مرحلے میں غزہ میں یرغمال عام شہریوں اور خواتین فوجیوں کو پہلے 45 دنوں میں رہا کیا جائے گا۔

 اسرائیلی افواج شہر کے وسط، ساحلی سڑک اور مصر کی سرحد کے ساتھ زمینی اسٹریٹیجک پٹی سے باہر نکلیں گی۔ .

بے گھر ہونے والے غزہ کے باشندوں کے لیے غزہ کے شمال میں واپسی کا طریقہ کار طے ہو گا۔

دوسرے مرحلے میں بقیہ یرغمالیوں کو آزاد کرایا جائے گا اور تیسرے مرحلے میں جنگ ختم ہونے سے پہلے فوجیوں کا انخلاء ہوگا۔

غزہ میں اب بھی 96 یرغمالیوں میں سے 62 کے بارے میں اسرائیل کا اندازہ ہے کہ وہ زندہ ہیں۔

اسرائلی وزیر دفاع کے ترجمان کے مطابق کاٹز نے پیر کو اسرائیلی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے ارکان کو نومبر2023 میں یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم یرغمالیوں کے حوالے سے کبھی کسی معاہدے کے اتنے قریب نہیں تھے۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون polio in balochistan بلوچستان میں انسداد پولیو مہم ایک بار پھر موخر
اگلا مضمون Soul of my soul شہید نواسی کو اپنی "روح کی روح” کہنے والا نانا بھی شہید

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 13 Articles

رائے

Final 3

کراچی واٹر بورڈ میں اکھاڑ پچھاڑ، کیا کراچی میں پانی کی فراہمی بہتر ہو سکے گی؟

کراچی میں جاری پانی کا بحران تو نہ ختم ہو…

2 مہینے پہلے

پنجاب: محکمہ داخلہ کے زیر نگرانی اداروں سے کروڑوں روپے کا اسلحہ اور بارود غائب ہونے کا انکشاف

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی…

2 مہینے پہلے

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے آندھی اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبر…

2 مہینے پہلے

کویت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ پابندی 19 سال بعد ختم کر دی

فوکل پرسن وزارتِ اوورسیز پاکستانیز، مصطفیٰ…

2 مہینے پہلے

سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے اکاونٹس منجمد، عدالت کا فریقین سے جواب طلب

سابق صدر پاکستان، عارف علوی اور…

2 مہینے پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?