By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
سرخیاںمڈل ایسٹ

یوکرین میں روس کی فتح کے ساتھ ہی جنگ بندی؟ امریکا کا اسرائیل کی مدد سے روسی حلیف شام کے حصے بخرے کرنے کا فیصلہ

kp-Admin25
آخری بار اپ ڈیٹ: دسمبر 11, 2024 7:30 شام
مصنف
kp-Admin25
8 مہینے پہلے
Share
3 منٹ پڑھیں
241202 assad banner wc 1301 c2186a
SHARE

شام کے اہم ترین شہر حلب پر امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ التحریر الشام کےقبضے سے ایک نئی تصویر سامنے آئی ہے ۔ ایران کی حمایت یافتہ لبنانی حزب اللہ ہی شام کے سربراہ بشار الاسد کے لیے اہم ترین دفاعی لائن تھی ۔ روسی اور ایرانی اسلحہ سے مسلح حزب اللہ کے جنگجو ہی داعش اور القاعدہ کے سامنے دیوار بنے کھڑے تھے ۔

توقع کی جارہی ہے کہ جنوری میں ٹرمپ کے اقتدار سنبھالتے ہی روس اور یوکرین میں روس کی فتح کے ساتھ ہی جنگ بندی ہوجائے گی ۔ یعنی یوکرین کے جن  علاقوں کا   روس نے اپنے ملک کے ساتھ الحاق کرلیا ہے ، انہیں تسلیم کرلیا جائے گا ۔ اس طرح روس یوکرین سے فارغ ہوجائے گا ۔ ایک طرح سے امریکا اور اس کےاتحادی یورپ کے منہ پر زبردست روسی طمانچہ ہوگا جو انہیں بہت عرصے تک یاد رہے گا ۔

اس شکست کا بدلا لینے کے لیے امریکا نے اسرائیل کی مدد سے روسی حلیف شام کے حصے بخرے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ لبنان میں حزب اللہ کو کمزور کرنے کے ساتھ ہی  اس کی منصوبہ بندی کرلی گئی تھی ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ جو بھی کرنا ہے دسمبر کے اندر ہی کرلینا ہے ۔ یعنی یوکرین کی جنگ بندی سے پہلے پہلے ۔

لبنان میں حزب اللہ کو زبردست نقصان پہنچانے کے بعد حملہ کرنے میں اتنا عرصہ محض اس لیے لگا کہ التحریر الشام کو تخلیق کرنا اور انہیں مسلح کرنا تھا ۔ اس کے لیے  ناٹو اتحادی ترکی نے اہم ترین کردار ادا کیا ۔

حیرت انگیز طور پر جو قوتیں القدس کی فلسطین اور مغربی کنارے پر فلسطینیوں کی نسل کشی پر دم دم کشیدہ کی تصویر بنی ہوئی تھیں ، حلب پر حملے کے موقع پر سُورما بنے ہوئے تھے ۔ تکفیری اور شیعہ دونوں نعرے بلند ہورہے ہیں اور مفتوحین کے ساتھ وہ سلوک کیا جا رہا ہے جس پر انسانیت شرما جائے ۔

حلب کے بعد حما اور ادلب پر لشکر کشی جاری ہے ۔ ہر طرف بارود اور خون کی بُو ہے ۔ حلب کی اسموک اسکرین میں غزہ  میں جاری اسرائیلی فلسطینیوں کی نسل کشی چھپا دی گئی ہے

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون 75 عام پاکستانی 34 روپے سے لے کر 84 روپے فی یونٹ تک بجلی کا بل ادا کرنے پر مجبور ،اشرافیہ کے لیے بجلی بالکل مفت ۔
اگلا مضمون سوريا 1729145924 شام کی موجودہ صورتحال

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 13 Articles

رائے

adverse weather

خراب موسم کے باعث 6 پروازیں منسوخ ، 14 پروازیں تاخیر کا شکار

بارشوں اور دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن متاثر ہونے…

5 مہینے پہلے

پنجاب: محکمہ داخلہ کے زیر نگرانی اداروں سے کروڑوں روپے کا اسلحہ اور بارود غائب ہونے کا انکشاف

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی…

2 مہینے پہلے

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے آندھی اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبر…

2 مہینے پہلے

کویت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ پابندی 19 سال بعد ختم کر دی

فوکل پرسن وزارتِ اوورسیز پاکستانیز، مصطفیٰ…

2 مہینے پہلے

سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے اکاونٹس منجمد، عدالت کا فریقین سے جواب طلب

سابق صدر پاکستان، عارف علوی اور…

2 مہینے پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?