By using this site, you agree to the Privacy Policy and Terms of Use.
Accept
Karachi PaperKarachi PaperKarachi Paper
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Karachi PaperKarachi Paper
تلاش کریں
  • پہلا صفحہ
  • بینک
  • آئی پی پیز
  • عدالتیں
  • صحت
  • تعلیم
  • پاکستان
  • دنیا
  • بلدیہ
  • ایوی ایشن
  • ایف بی آر
  • این جی اوز
  • اسکالرشپ
  • فلسطین/اسرائیلنیا
  • مڈل ایسٹنیا
  • English
Follow US
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
عدالتیں

نو نامزد چیف جسٹس سپریم کورٹ یحیٰ آفریدی کا سپریم کورٹ میں کیسوں کا بیک لاگ ختم کرنے کی ہدایت

kp-Admin25
آخری بار اپ ڈیٹ: نومبر 14, 2024 8:19 شام
مصنف
kp-Admin25
1 سال پہلے
Share
3 منٹ پڑھیں
Supreme Cour
SHARE


کراچی پیپرز رپورٹ : چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان یحیٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں عرصہ دراز سے پینڈنگ میں پڑے ہوئے کیسوں کو نمٹانے کے لیے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی ہے ۔ اس ضمن میں انہوں نےانسداد دہشت گردی ، ریونیو اور ٹیکس کے لیے کمیٹیاں بنانے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ اس وقت سپریم کورٹ میں 59 ہزار 435 کیس فیصلوں کے منتظر ہیں ۔
چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے ہدایت کی ہے زیر التوا کیسوں کو جلد از جلد نمٹانے کے لیے مختصر مدت اور درمیانی مدت کے لیے پالیسیاں اور سفارشات ترتیب دی جائیں ۔ کیسوں کو جلد از نمٹانے کے لیےپیش کی گئی سفارشات پر عملدرآمد سے قبل انہیں رائے کے لیے عوام و ماہرین کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔
عدالت پر سے ق مقدمات کو بوجھ کم کرنے کے لیے انہوں نے مالیاتی مقدمات میں تنازعات کو نمٹانے کے متبادل طریقوں ADR کو بھی استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
مالیاتی مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے اور متبادل طریقہ کار متعین کرنے کے ضمن میں مزید سفارشات کے لیے چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جو سپریم کورٹ کے رجسٹرار محمد سلیم خان ، ٹیکسیشن کے ماہرین عاصم ذوالفقار علی اور امتیاز احمد اور ایف بی آر کے ایک افسر پر مشتمل ہوگی جبکہ ٹیکس کے ماہر شیر شاہ خان اس میں بطور کو آرڈینیٹر کام کریں گے ۔
اسی طرح دہشت گردی سے متعلق کیسوں کو نمٹانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے ایک الگ اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں دہشت گردی کے کیسوں کی نگرانی کرنے والے ججوں جمال خان مندوخیل ، محمد علی مظہر ، مسرت ہلالی ، ملک شہزاد احمد خان، صوبائی عدالتوں کے ججوں اور پراسکیوٹر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت پورے ملک میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں 2 ہزار 273 کیس فیصلوں کے منتظر ہیں جس کی تقریبا نصف تعدادسندھ میں ہے ۔ سندھ میں دہشت گردی کے زیر سماعت مقدمات کی تعداد ایک ہزار 372 ہے ۔

اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Email Print
پچھلا مضمون kp 2 میڈیکل ٹورزم کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد میں 120 ارب مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس
اگلا مضمون ipps حکومت نے زاید یونٹ خرچ کرنے پر رعایتی سیل لگادی

ایڈیٹر کا انتخاب

ٹاپ رائٹرز

مسعود انور 15 Articles

رائے

Final 1

ملک میں مزید دو غیر معیاری اور جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف، ری کال الرٹ جاری

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے فلیجل انجیکشن اور اینٹی بائیو…

10 مہینے پہلے

اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد آج وطن پہنچیں گے

اسرائیلی فوج کی قید سے رہائی…

1 مہینہ پہلے

پاکستان کوسٹ کی منشیات اسمگلنگ  کے خلاف  کارروائیاں، 136.528 ملین ڈالر  مالیت کی منشیات ضبط          

پاکستان کوسٹ گارڈز  کے ترجمان کے…

1 مہینہ پہلے

اسرائیل نے نے غزہ امداد لے جانے والا ایک اور فلوٹیلا روک لیا

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے…

1 مہینہ پہلے

اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد مشتاق احمد خان کا پہلا ویڈیو پیغام

مشتاق احمد خان کے آفیشل فیس…

1 مہینہ پہلے
Karachi PaperKarachi Paper
Follow US
2025 Karachi Papers Network. All Rights Reserved ©
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?